تازہ ترین

کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق عوام کیلئے اہم خبر

کورونا-ویکسينيشن-سرٹيفکيٹ-کی-تصديق--عوام-کیلئے-اہم-خبر

کراچی : نادرا نے کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق کے لیے موبائل ايپ کا اجرا کردیا ، جس کے بعد کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایپ کے ذریعے  حاصل کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق کے لیے موبائل ايپ تیار کرلی گئی ، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ کویڈ ویکسینیشن پاس اب باآسانی لیا جاسکتا ہے، جس کے بعد اندرون اور بیرون ملک سفر کے لئے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے موبائل ایپ سے حاصل کیا جاسکے گا۔ https://twitter.com/NadraMedia/status/1426124686241509381 حکام نے کہا نادار نے پاک کویڈ 19 ویکسینیشن پاس کا موبائل ایپ کا اجرا کردیا، اب ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے لئے عوام کو کہیں جانا نہپیں پڑے گا ، صرف نادرا کی پاک کویڈ19 ویکسینیشن پاس ایپ میں اپنی شناختی دستاویز کا نمبر درج کرنا ہوگا۔ ،نادرا حکام نے بتایا کہ جیسے ہی موبائل ایپ میں نادرا سے ملنے والے کویڈ ویکسینیشن نمبر درج کریں گے ، ایپ میں ویکسینین پاس کھل جائے گا اور جہاں بھی ضرورت ہو ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کی تصیدق حکام کو دیکھائی جاسکے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں