ملک میں سخت پریشانی، جنگی صورتحال ہے ، تمام جلسے ملتوی کر دیئے ہیں:سردار یوسف حویلیاں: تحریک صوبہ ہزارہ کا 9اپریل کو ہزارہ کنونشن منسوخ کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش ِ نظر تمام جلسے ملتوی کر دیئے گئے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ و ممبرصوبائی اسمبلی سردارمحمد یوسف نے حویلیاں میں سردارابرارخان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس باعث سخت پریشانی اور جنگی صورتحال ہے اس لیے تحریک صوبہ ہزارہ کے پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ ہے، شہداء تحریک صوبہ ہزارہ کی یاد میں 12 اپریل کو تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں نے ایبٹ آباد میں پروگرام تشکیل دے رکھا تھا جس کی تیاری کیلئے کنونشن منعقد ہو رہے تھے، 9اپریل کو جمعیت علماء اسلام تحصیل حویلیاں کے رہنما سردار ابرار خان کے گھر میں کنونشن منعقد ہونا تھا جو باہمی مشاورت اور ملکی حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔