تازہ ترین

کورونا وائرس : ملک میں اموات کی تعداد 26ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا-وائرس-:-ملک-میں-اموات-کی-تعداد-26ہزار-سے-تجاوز-کرگئی

اسلام آباد :ملک میں کورونا وبا کے وار جاری ہیں ، وائرس سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کی کورونا کی چوتھی لہر کے دوران مزید 57 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3787کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار035ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ71ہزار578ہوگئی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ97ہزار 694ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 979افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ سندھ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ35ہزار 159ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 932افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ خیبرپختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 63ہزار677ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5ہزار 041افراد چل بسے۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار329کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 339مریض چل بسے ۔ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 242جبکہ اموات کی تعداد868تک جاپہنچی ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 993افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ174افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آزاد کشمیر آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد32ہزار484ہوچکی ہے جبکہ 702افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 6595 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ55ہزار467مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں