ایم سی ایل، پولیس اور ریسکیو کے ملازمین 3 شفٹوں میں کام کریں گےڈی سی آفس کی پبلک ڈیلنگ بند، ضلعی انتظامیہ نے فون نمبرز جاری کر دئیے لاہور : ڈی سی دانش افضال نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جس میں ایم سی ایل، پولیس اور ریسکیو ملازمین 3 شفٹ میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ،پہلی شفٹ صبح 8 سے سہ پہر 3 ، دوسری سہ پہر 3 سے رات 10 جبکہ تیسری شفٹ رات 10 سے صبح 8 بجے تک جاری رہے گی۔علاوہ ازیں ڈی سی آفس کی پبلک ڈیلنگ بند کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے نمبرز جاری کر دئیے ۔ڈی سی نے کہا شہری ایمرجنسی کی صورت میں042-99214191 99210630 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔