لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 20186 جبکہ ہلاکتیں 462 ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 203025 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8716 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 981 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5114 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔صوبہ پنجاب میں اس وقت 7494 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 7465، اسلام آباد میں 393، صوبہ بلوچستان میں 1172، خیبر پختونخوا میں 3129، آزاد کشمیر میں 67 جبکہ گلگت بلتستان کے 364 کنفرم کیس ہیں۔ اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 180 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 130، صوبہ پنجاب میں 121، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 19 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 44، بلوچستان کے 183، گگت بلتستان کے 260، اسلام آباد کے 55، خیبر پختونخوا کے 811، صوبہ پنجاب کے 2206 اور صوبہ سندھ کے 1555 شہری شامل ہیں۔ لاہور میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2476 ہو گئی لاہور میں کورونا کے 322 جبکہ پنجاب میں 638 نئے کیس سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 7494 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 2476 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 18، قصور 61، شیخوپورہ 25، راولپنڈی 419 جہلم 61، اٹک 35،چکوال 5، گوجرانوالہ 211، سیالکوٹ 294، ناروال 20، گجرات میں 241 شہریوں میں تصدیق کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔حافظ آباد 38، منڈی بہاءالدین 34، ملتان 98، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 178، چینیوٹ 13، ٹوبہ 8، جھنگ 44، رحیم یار خان 72، سرگودھا میں 87 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میانوالی 21، خوشاب 15، بھکر 13، بہاولنگر 12، بہاولپور 21، لودھراں 18، ڈی جی خان 37، مظفر گڑھ 24، لیہ 3، ساہیوال 14، اوکاڑہ 19 پاکپتن میں 22 کنفرم مریض ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک کل 121 اموات، 2591 افراد صحتیاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ اب تک کل 92622 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری 1033 پر رابطہ کریں۔