تازہ ترین

کورونا سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کر لئے :ہاشم ڈوگر

کورونا-سے-نمٹنے-کیلئے-ضروری-اقدامات-کر-لئے-:ہاشم-ڈوگر

شہری خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، صوبائی وزیر قصور: صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر پنجاب محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کی روک تھام ،ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات اور عوامی آگاہی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ،شہری کورونا وائرس سے خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، کورونا وائرس کیخلاف جنگ عوام الناس کے تعاون سے جیتیں گے ،لوگوں کو اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پتوکی میں دینا ناتھ ریڈ کریسنٹ ہسپتال، پھولنگر ٹراما سنٹر ، چونیاں سپیشل ایجو کیشن سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر اورگورنمنٹ عزیز بی بی ہسپتال روشن بھیلہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے ہیں اور قصور میں قرنطینہ سنٹر ز بنائے جا رہے ہیں تا کہ وائرس کے مشتبہ افراد کو دوسرے لوگوں سے الگ رکھا جا سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں