وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کورونا کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں ہے، اس وقت تمام ادارے مل کر اس صورتحال سے نمٹنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا اس وقت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، امریکا اور یورپ کی مثالیں ہم سب کے سامنے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام حکومتوں نے اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔