اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کو اپنے تین انگلیوں سے محروم ہونا پڑ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 86 سالہ بزرگ خاتون کی سیدھے ہاتھ کی تین انگلیاں انفیکشن کے باعث انتہائی کالی ہو گئیں۔ ڈاکٹروں کو حکم دیا گیا کہ وہ متاثرہ خاتون کی تینوں انگلیاں کاٹ دیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ وائرس سے متاثرہ کسی شخص کو انگلیاں کٹوانے کی ضرورت پڑی ہو۔ گزشتہ سال فروری میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ متاثرہ شخص کو اپنی دو انگلیوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان کے مدافعتی نظام کو بری طرح سے متاثرہ کرتا ہے اور یہاں بھی خاتون کی انگلیوں کے شریانوں کو بری طرح سے متاثر کیا جو ناکارہ ہو گئیں اور کئی متاثرہ افراد میں دیکھا گیا کہ وائرس نے ان کے خون کے خلیوں کو نقصان پہنچایا۔ متاثرہ خاتون میں کورونا وائرس کی کوئی عام علامات موجود نہیں تھیں جیسے بخار، نزلہ زکام، کھانسی وغیرہ۔