تازہ ترین

کورونا سے بچاؤ ضروری، حکومت امداد کیلئے لائحہ عمل بنائے :شہری

کورونا-سے-بچاؤ-ضروری،-حکومت-امداد-کیلئے-لائحہ-عمل-بنائے-:شہری

سماجی تنظیموں کا راشن دینے کا فیصلہ بہت مددگار ثابت ہو گا:چودھری اقبال، راجہ ہارون و دیگر جہلم : کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط ضروری ہے ، حکومت دیہاڑی دار مزدور کی امداد کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے تاکہ وہ متاثر نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں نے عوامی سروے میں کیا۔ سماجی تنظیم خیر الناس کے سربراہ چودھری اقبال نے کہا کہ دیہاڑی دار افراد اس دوران زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اس لیے ان کا خیال رکھا جائے اور موثر لائحہ عمل بنا کر ان کی امداد کی جائے ۔ ریٹائرڈ سرکاری آفیسر راجہ ہارون نے کہا کہ لوگوں نے آمد ورفت محدود کر لی ہے، انہیں چاہیے کہ سماجی رابطے بھی کم کریں۔ دکان کے ملازم عثمان نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے مشکلات ہو سکتی ہیں۔ کئی مزدوروں نے کہا کہ کبھی دیہاڑ ی لگ جاتی ہے اور کبھی نہیں لگتی، حکومت مدد کرے۔ سماجی رہنما فرحت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان حالات میں سماجی تنظیموں کا راشن دینے کا فیصلہ بہت مددگار ثابت ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں