تازہ ترین

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈااؤن کا آغاز

کورونا-ایس-او-پیز-پر-عمل-نہ-کرنیوالے-دکانداروں-کے-خلاف-کریک-ڈااؤن-کا-آغاز

ملتان: حکومت پنجاب کی ہدایت پرکورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے ۔گزشتہ روز اندرون شہر،حسین آگاہی اور دیگر مارکیٹوں میں آپریشن کے دوران ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی متعدد دکانوں کو بند کرادیا گیا۔ کارروائی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور سول ڈیفنس فورس ان کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر قمرالزمان قیصرانی نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا،کسی دکاندار کو کورونا وائرس کے ذریعے موت بانٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تاجر برادری ایس او پیز پر عمل در آمد کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے ،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز سے آنیوالے دنوں میں صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے ، قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے والی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو کورونا ایکٹ کے تحت قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ، دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے بتایا کہ گزشتہ روز 200 دکانوں کو چیک کیا گیا۔یہ انسپکشن سٹی اور تحصیل صدر میں واقع مختلف مارکیٹوں میں کی گئی، انہوں نے بتایا کہ 20 دکانوں کو موقع پر بند گرا دیا گیا جبکہ 10 دکانوں کو سیل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں مزید شدت لائی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں