تازہ ترین

کورونا ،ننکانہ صاحب میں 17قرنطینہ سنٹر قائم کر دئیے گئے

کورونا-،ننکانہ-صاحب-میں-17قرنطینہ-سنٹر-قائم-کر-دئیے-گئے

ما رکیٹس، بازار،ہوٹلز بندکرنیکا فیصلہ عوامی زندگیاں بچانے کیلئے کیا گیا،ڈی سی ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں 400کمروں پر مشتمل 17قرنطینہ سنٹر قائم کردئیے گئے ہیں جن میں 1600افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ سنٹرز میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،گورودوارہ تنبو صاحب، ٹی ڈی سی پی موٹل، دانش سکول سمیت ضلع بھر کی 7بلڈنگز میں قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،تمام ضلعی محکموں کے افسروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کر ائیں، کسی بھی شخص کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پرعمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر کی مارکیٹس، بازار اور ریسٹورنٹس کو بندکرنے کا فیصلہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں