فیصل آباد: جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستانی سفارت خانوں میں سپیشل ڈیسک کے قیام کو یقینی بنایا جائے جو واپس آنے والے پاکستانیوں کو ویزے اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول میں مددکرے ،سفارت خانوں کے قریب قرنطینہ سنٹرز بنائے جائیں جہاں 24گھنٹے ایمبولنس کی سہولت موجود ہو ۔ خصوصی فلائٹس اور رعایتی قیمتوں پر ٹکٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔حکومت نے کورونا متاثرین کیلئے 12سو ارب روپے کا جو پیکیج رکھا ہے اس میں سے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے بھی رقم مختص کی جا ئے ،حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں سے ڈبل ٹکٹ اور قرنطینہ کی مد میں جو بھاری رقوم لی ہیں وہ واپس کی جائیں۔