لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیاہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرقانون راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے: عظمیٰ خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیاہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے،انہوں نے کہا کہ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے،پنجاب حکومت امتناع وباآرڈیننس متعارف کراچکی ہے،آرڈیننس کامقصدحکومتی اقدامات پرعملدرآمدیقینی بناناہے۔