ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈز بنا دئیے ،احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جا رہا اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ،وقاص رشید وہاڑی : ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کسی بھی خطرے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈز بنا دیئے گئے ہیں جن میں تمام حفاظتی کٹس اور انتظامات موجود ہیں اور حکومتی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے سکول ، کالجز ، یونیورسٹیز ، مدرس اور شادی ہالز کو بند کر دیا گیا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار بذریعہ ویڈ یو لنک کمشنر ملتان ڈویژن کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کرٹینا سنٹر ز بنانے کیلئے بھی تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ،بعدازاں لوگوں کے مسائل سنتے ہو ئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے عوامی مسائل حل کر نا اولین ترجیح ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کلب روڈ پر موجود مچھلی فروشوں کی ریڑھیوں کو فوی طور پرسڑک سے ہٹا کرماڈل بازار میں منتقل کیا جائے وقاص رشید نے موقع پر جا کر ایک مچھلی فروشوں کو حراست میں لے کر کچھ دیر بعد چھوڑ دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر کلب روڈ سے اپنی ریڑھیوں کو ہٹا لیں تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا سکے ۔