تازہ ترین

کوروناوائرس سے بچاؤ ، ڈیڑھ من فیس ماسک کی سمگلنگ ناکام

کوروناوائرس-سے-بچاؤ-،-ڈیڑھ-من-فیس-ماسک-کی-سمگلنگ-ناکام

بڑی مقدار میں فیس ماسک لاہورسے بینکاک سمگل کئے جارہے تھے لاہور: کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کورونا فیس ماسک سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیڑھ من کورونا فیس ماسک پکڑ لیے ، بڑی مقدار میں فیس ماسک لاہور سے بینکاک سمگل کیے جا رہے تھے ، ماسک دو مسافروں کے سامان سے برآمد کیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی عزیز اکبر اور ریحان اظہر نامی مسافر تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 سے بینکاک جا رہے تھے ، دونوں مسافر اے ایس ایف اور اے این ایف کے کاؤنٹرز سے با آسانی گزر گئے تھے تاہم کسٹم ویجیلنس عملے نے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ میں سے فیس ماسک برآمد کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق ماسک 5کارٹنوں میں بند تھے ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک کی ایئر پورٹ سے بیرون ملک ترسیل پر پابندی عائد ہے ۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائیر پورٹ زینب خواجہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر ویجیلنس کو سخت کر دیا گیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں