طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کا دماغ بھی مفلوج ہونا شروع ہوگیا۔ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی کوروناوائرس کی جان لیوا وبا نے انسانوں کا دماغ بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، یہ انکشاف کرونا وائرس میں مبتلا امریکی ریاست فلوریڈا کی عمر رسیدہ خاتون کے دماغ کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک 70 سالہ امریکی خاتون نے دماغ مفلوج ہونے کے باعث قوت گویائی سے محروم ہوگئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں متاثر ہونے والے 7 لاکھ مریضوں میں معمولی اعصابی پیچیدگیاں دیکھنے میں آئیں ہیں لیکن ماہرین نے مستقل اعصابی پیچیدگیوں کے آثار ظاہر کیے ہیں۔