وائرس سے نمپٹنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے ، فاروق عظیم وہاڑی: کورونا وائرس کی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عظیم فاروق، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید،ڈی پی او وہاڑی احسان اﷲ چوہان کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر فاروق عظیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں پاک افواج سول انتظامیہ کی مکمل معاونت کرے گی کورونا وائرس سے نمپٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے ہمیں متحد ہوکر کورونا وائرس کے خطرات پر قابو پانا ہے ، عظیم فاروق نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر آرمی و پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا تاکہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی احسان اﷲ چوہان نے کہا کہ دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کروایا جارہا ہے خلاف ورزی پر 26 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔