لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ،اجلاس میں ہدایت وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)وقاص رشید کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگاعوامی اجتماعات پر پابندی یقینی بنائی جائے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور اے ای اوز مل کر مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی دیں،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو رابطہ میں رکھا جائے جو پرائیویٹ ہسپتال تعاون نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائے گا ماسک کی قیمتوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جائے ۔