قصبہ گرمانی میں شہریوں کا اجتماع، ایم پی اے نیاز حسین گشکوری مخاطب ہوئے کوٹ ادو: کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے پنجاب حکومت کی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں ان کے اپنے ممبران اسمبلی اڑانے لگے ، پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت سکولز،کالجز،مدرسے بند ہونے اورعوام اجتماعات اور شادیوں پر پابندی کے باوجود حلقہ نمبر278کے حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی نیاز حسین خان گشکوری نے اپنے علاقائی عوام کو کورونا کے بارے آگاہی دینے کے بجائے عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ،انہوں نے گزشتہ روز قصبہ گرمانی میں احساس پروگرام کا افتتاح کیا اوراجتماع سے خطاب کیا اور سارادن لوگوں کو جمع کئے رکھا،بعد ازاں اس افتتاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیں،دوسری طرف پابندی کے باوجود سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس اجتماع پر اپنی آنکھیں بند کئے رکھیں جس پر عوام حیرت زدہ ہے ،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔