حسنین کھیڑا 142 ووٹ لیکرصدر،عبدالمجید 131ووٹ لیکرسیکرٹری منتخب ملتان: ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں فرینڈز گروپ نے میدان مار لیا۔حسنین عباس کھیڑا 142 ووٹ حاصل کر کے صدر اور عبدالمجید 131 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ویلفیئر گروپ کو شکست کا سامان کرنا پڑا۔ کامیاب عہدیداروں میں منیر احمد 133 ووٹ لے کر نائب صدر ،محمد طاہر (130 ووٹ)فنانس سیکرٹری،مینجمنٹ کمیٹی کے نومنتخب ممبران میں نجیب اللہ خان 130 ووٹ، محمد منصور 126 ووٹ، لیاقت علی 126ووٹ، محمد رفیق 126 ووٹ،غلام حسین126ووٹ، عبدالرزاق 131 ووٹ، محمد وقاص خان126 ووٹ، شفیق احمد127ووٹ، بختیار محمد 123ووٹ اور رانا کشف عباس 126 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ۔ کامیابی پر رانا حماد علی،اکرام الحق علوی،رانا قاسم،رانا فرقان،رانا حنان ،بلال کھیڑا،حبیب الرحمٰن سنگھیڑا رانا قاسم،رانا کامران، رانا راشد اور پھول گجر نے کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔فرینڈز گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے فتح کا جشن منایا اور کامیاب عہدیداروں کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا۔