تازہ ترین

کوئٹہ : ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

کوئٹہ-:-ایئرپورٹ-روڈ-پر-گھر-میں-گیس-لیکج-دھماکہ-،-2-افراد-جاں-بحق-5-زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ عاہمو چوک کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 5  زخمی  ہیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور  دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں،  زخمی بچوں کی عمر 2 سے دس سال کے درمیان ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں