تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ-کے-علاقے-ہزار-گنجی-میں-دھماکا،-4-افراد-زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے سبزی منڈی کے قریب نصب تھا، دھماکے میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس سے قبل یکم جولائی کو کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، سکیورٹی فورسز کا ایک ٹرک بھی زد میں آیا تھا۔ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں