تازہ ترین

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی

کوئٹہ-میں-سی-ٹی-ڈی-اور-سکیورٹی-فورسز-کی-مشترکہ-کارروائی

کوئٹہ: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ مشرقی بائے پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 2 خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقہ مشرقی بائے پاس پر گودام میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی آج صبح کی گئی۔علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا اور گودام سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے دوران 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران ایک اور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی یہ مشترکہ کارروائی تقریباً 5 گھنٹے میں مکمل ہوئی، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے خاتون اور ایک دہشت گرد نے خود کش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں