تازہ ترین

کمنز کی تیز ترین 100 وکٹیں

کمنز-کی-تیز-ترین-100-وکٹیں

ایجبسٹن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں روری برنز، جوز بٹلر اور جونی بیئرسٹو کو شکار بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، کمنز نے کیریئر کے 21ویں میچ میں 100 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بائولر ہونے کا اعزاز پایا۔ آسٹریلیا کی طرف سے تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا اعزاز چارلی ٹرنر اور کلیری گریمٹ کو حاصل ہے جنہوں نے 17 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، بل او ریلی نے 20 اور سٹورٹ میک گل نے 21 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں