شہر کی تمام سڑکوں کے تمام میڈینز اور فلائی اوورز پر پولز کو رنگ کروایا جائے سایہ دار درخت لگا ئیں ، انسدادِ وال چاکنگ کارروائی جاری ر کھی جائے ،شان الحق ملتان: ڈویژنل انتظامیہ شہر کے خوبصورتی پلان پر عمل در آمد کروانے کے لئے سرگرم ہوگئی۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن پلان پر کام میں تیزی لانے کے احکامات دئیے ۔ کمشنر ملتان شان الحق نے شہر کی سڑکوں کے تمام میڈینز کو رنگ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فلائی اوورز پر موجود پولز کو بھی رنگ کروایا جائے ۔ شہر میں گرین کورمیں واضح اضافے کے لئے پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کو مل کر جنگی بنیادوں پر کام کریں اور تمام اہم شاہراہوں پر سایہ دار درخت لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر میں روزانہ کی بنیاد پر انسدادِتجاوزات آپریشن اور انسدادِ وال چاکنگ کارروائی جاری رکھے ۔ دمدمہ کی تزئین و آرائش بارے کمشنر ملتان شان الحق نے کہا کہ اس کو جلد مکمل کیا جائے ۔ کینٹین کیفے اور دیگر تفریحی پوائنٹس کو فوری فنکشنل کیا جائے ۔ اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی اے کو احکامات دیتے ہوئے کمشنر ملتان شان الحق نے کہا کہ شہر کے داخلی مقامات پر ملتان کی ثقافت کو مدِنظر رکھ کر دروازے تعمیر کئے جائیں۔