ملتان: ملتان کی ڈویژنل انتظامیہ شہر کی تزئین و آرائش بارے متحرک ،کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شان الحق نے دمدمہ کا اچانک دورہ کیا اور دمدمہ پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر شان الحق نے اس موقع پر کہا کہ دمد مہ کو خوبصورت بنانے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے ۔دمد مہ میں موجود شہر کی تاریخی گیلری کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ کورونا کیخلاف جنگ کیساتھ دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔بہادر قومیں نامساعد حالات میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ دمدمہ کی تزئین و آرائش پر اب تک1کروڑ 30 لاکھ خرچ کیا جاچکا ہے ۔ دمدمہ کی تزئین وآرائش کا 70 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ جلد ہی دمدمہ کے ٹاپ فلور پر کافی شاپ بنائی جائے گی۔ اس موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے ۔