تازہ ترین

کل شام لال حویلی کے باہر سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کرونگا : شیخ رشید کادعوی ٰ

کل-شام-لال-حویلی-کے-باہر-سے-تحریک-انصاف-کی-فتح-کا-اعلان-کرونگا-:-شیخ-رشید-کادعوی-ٰ

لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام7 بجے لال حویلی کے باہر سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہاکہ  پی ٹی آئی حکومت بنائے گی پھر ان کا رونا پیٹنا  سنیں، ابھی سے دھاندلی کا شور مچا دیا، انہوں نے ہار تسلیم نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ مریم نواز کی سیاست کو ان  کی زبان تباہ کر دے گی ۔  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند کردہ ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے 'را' کے ایجنٹ مل رہے ہیں، لیگی قائد نے آج غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔نواز شریف اور ان کے خاندان نے قومی خزانہ لوٹا، ان کا پارٹی میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ۔  نواز شریف نے رضیہ بٹ کا ناول لگایا ہوا ہے، اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف ہائیبرڈا وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس تکلیف میں ہیں وہ انہوں نے خود منتخب کی، نواز شریف اور اس کے خاندان نے قوم کو سزا دی ہے۔ شہبازشریف سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ  شہباز شریف سیاست کے میدان سے لاپتہ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ  عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، داسو اور بھاشا ڈیم ملکی معیشت کا نقشہ بدل دیں گے، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کیلئے چین کا قانون لاؤں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، پی پی کو بھی کشمیر میں نون لیگ سے ایک آدھ سیٹ زیادہ مل جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں