سیدہ سونیا ،مرحبانعمت ،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ،رانا شفیق ودیگر نے پودے لگائے پیرمحل : رکن صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا علی رضا شاہ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت بے نظیر پارک میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت رکن صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا علی رضا شاہ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ،حاجی محمد شریف، رانا شفیق خاں، مہر ممتاز دولتانہ ودیگر نے بے نظیر پارک میں پودے لگائے ۔ اس موقع پر سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے کہا حکومت پنجاب سر سبز اور صاف پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے ،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ تر بنانے کے لئے ملک کو صاف، شفاف اور سرسبز بنانے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے کہا پیرمحل شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ہر شہری ایک ایک پودا لگائے تاکہ آلودگی میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوشگوار بنایا جاسکے ۔