بہتر نتائج کیلئے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے ،محمد علی کاخطاب فیصل آباد: حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جو آئندہ نسلوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کا ضامن ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔ ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سید ایوب بخاری اور دیگر افسر وں نے بھی اس موقع پر پودے لگائے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا ضلع بھر میں شجرکاری کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسم کی سختیوں اور ماحول کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکے ۔انہوں نے تحصیل سٹی میں وسیع شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کے لئے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا ایک بشر،دو شجرکے پیغام کو عام کرکے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی پرورش کی جائے جس سے ماحول سرسبز وشاداب ہوگا ۔