تازہ ترین

کلورو کوئن سےعلاج کی مخالفت پر ٹرمپ نے برطرف کردیا، ڈاکٹر

کلورو-کوئن-سےعلاج-کی-مخالفت-پر-ٹرمپ-نے-برطرف-کردیا،-ڈاکٹر

واشنگٹن: وبائی امراض کے لیے ویکسین کی تیاری کرنے والے امریکا کے سرکاری ادارے بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی (بی اے آر ڈی اے) کے سابق سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کلوروکوئن سے کورونا کا علاج کرنے کی مخالفت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹر رک برائٹ نے 22 اپریل کو پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کے علاج میں کام آنے والی دوا کلوروکوئن سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی مخالفت کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں