تازہ ترین

کلفٹن اورشیرشاہ میں اپارٹمنٹس میں آتشزدگی،خاتون جھلس کرزخمی

کلفٹن-اورشیرشاہ-میں-اپارٹمنٹس-میں-آتشزدگی،خاتون-جھلس-کرزخمی

فائربریگیڈکی نااہلی کے باعث تین تلوارکے قریب ریٹائرڈڈی ایس پی کے گھرکاسامان خاکسترشیرشاہ میں اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے سامان کوجزوی نقصان کراچی : کلفٹن میں فائر بریگیڈ کی نااہلی کے باعث ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے فلیٹ کا سامان مکمل طورپرجل کر خاکستر ہوگیا جبکہ شیرشاہ میں گھر میں جھلس کر ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کلفٹن تین تلوار کے قریب پرنس ریذیڈنسی کے ایک فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس اطلاع پر پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں ، فائر فائٹر ز نے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق مذکور ہ فلیٹ ریٹائرڈ ڈی ایس پی علی اکبر سنجرانی کا ہے۔ فلیٹ میں جب آگ لگی تو سابق ڈی ایس پی کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے پہلے ڈی ایچ اے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی تھی جب وہ نہیں پہنچی تو کے ایم سی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں جب تک چالیس منٹ سے زائد کا وقت گزر چکا تھا تاخیر کے باعث آگ نے شدت اختیارکرلی تھی آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ فلیٹ میں موجود تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ دونوں فائر بریگیڈ کی غفلت و لاپروائی کے سبب گھر کاسامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ شیرشاہ گلی نمبر 2میں رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے سے جزوی طور پر سامان جلا جبکہ ایک خاتون معمولی طورپر جھلس کر زخمی ہوگئی ، پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں