تازہ ترین

کشمیر یوں کو ا یک لمحہ کیلئے بھی نظر انداز نہیں کر سکتے ، فخر امام

کشمیر-یوں-کو-ا-یک-لمحہ-کیلئے-بھی-نظر-انداز-نہیں-کر-سکتے-،-فخر-امام

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ، کشمیر سیمینار سے خطاب اسلام آباد : چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہیں ، ہم ایک لمحہ کے لئے بھی کشمیریوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث مودی کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ عالمی برادری بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے ، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا ئے ، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کا اہتمام جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر سینئر حریت رہنما الطاف بٹ نے کیا تھا ۔ اس موقع پر صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی، سابق سفارت کار عبدالباسط، شمیم شال اور عبداللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں