تازہ ترین

کشمیر کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا،بیگم کمشنر

کشمیر-کو-پاکستان-سے-کوئی-الگ-نہیں-کر-سکتا،بیگم-کمشنر

کشمیری پاکستان سے محبت کرتے اورپاکستانی عوام کے دل بھی ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ملتان: بیگم کمشنر سیدہ عرشیہ خورشید نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں اورپاکستانی عوام کے دل بھی ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ حقیقت ڈھکی چھپی نہیں اوریہی محبت ہمارے ازلی دشمن بھارت کو انتہائی ناگوار گزرتی ہے اور قیام پاکستان سے آج تک پاک بھارت تنازعہ کی اہم ترین وجہ بھی یہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیورعوام نے ہر موقع پر پاکستانی اورکشمیری پرچم ایک ساتھ لہرا کر یہ ثابت کردیا کہ کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے اور انہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔کشمیر میں ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔تشدد کرکے لوگوں کو مارا جارہا ہے اورجسمانی معذور بنایا جارہا ہے ۔سینکڑوں باہمت کشمیری اقوام عالم کی توجہ کے منتظر ہیں۔ بصارتی چیلنجز سے نبردآزما بچوں کی کشمیر سے محبت قابل ستائش ہے ،آپ کی کشمیریوں سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ بعدازاں بیگم کمشنر نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور سنٹر کا دورہ بھی کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں