مظفرآباد : کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم میں25سے30فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر پریمیئر لیگ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی ۔ این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی ،انتظامیہ کا کہنا ہے اسٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شائقین کو بٹھایا جائے گا ۔ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 ہزارشائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،25سے30فیصد کے حساب سے 10ہزار شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ۔