تازہ ترین

کشمیر پریمیئر لیگ ، افتتاحی میچ میں احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ ، شاہد آفریدی کی کارکردگی کیسی رہی ؟ جانئے

کشمیر-پریمیئر-لیگ-،-افتتاحی-میچ-میں-احمد-شہزاد-کی-شاندار-بیٹنگ-،-شاہد-آفریدی-کی-کارکردگی-کیسی-رہی-؟-جانئے

 لاہور:گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ راولاکوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا جس میں احمد شہزاد اور بسم اللہ خان کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ نے راولاکوٹ کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ نے میر پور کر جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میر پور رائلز محض 151 رنز ہی بنانے مین کامیاب ہوئی اور 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ کے اوپنرز 125رنز کی شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ احمد شہزاد کی ففٹی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔ بسم اللہ خان نے 4چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 42گیندوں پر 59رنز بنائے، انھیں عماد بٹ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو پہلی وکٹ دلائی،پیسر نے عمرامین کا 4رنز پر شکار کرنے کیلیے ثمین گل کی معاونت لی۔فٹنس مسائل کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے احمد شہزاد 4چھکوں اور7چوکوں سے مزین 69رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر محمد طلحٰہ کو کیچ دے بیٹھے، انھوں نے اس دوران42گیندوں کا سامنا کیا،دانش عزیز صرف 2رنز بناکر عماد بٹ کی تیسری وکٹ بن گئے، انھوں نے وکٹ کیپر محمد اخلاق کو کیچ دیا۔ زبردست تالیوں کی گونج میں میدان کا رخ کرنے والے شاہد ا?فریدی نے2 چھکوں سمیت 16رنز بنائے تھے کہ سلمان ارشاد نے بیلز فضا میں بکھیر دیں،سلمان ارشاد نے ا?صف ا?فریدی کو بولڈ کیا، حسین طلعت 18اور کاشف علی ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ راولا کوٹ ہاکس نے 6وکٹ پر 194کا مجموعہ حاصل کیا، عماد بٹ نے 20رنز دے کر 3شکار کیے،سلمان ارشاد 2وکٹیں لے اڑے، ثمین گل48اور محمد عرفان 40رنز دے کر وکٹ سے محروم رہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں