تازہ ترین

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کے لیے ہر حد تک جائیں گے. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

کشمیر-تکمیل-پاکستان-کا-نامکمل-ایجنڈا-ہے-جس-کے-لیے-ہر-حد-تک-جائیں-گے.-آرمی-چیف-جنرل-قمر-باجوہ

روالپنڈی:cچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس، آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں.  یوم دفاع کے موقع پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے.یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداءکو سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی‘یوم دفاع وشہداءکی تقریب میں غیرملکی سفارت کار، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے. تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہوکر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا شہداءکے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہل خانہ کے مختصر انٹرویو شامل کیے گئے.یومِ دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا‘ بلا شبہ ایک عظیم جدو جہد کے بعد ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا، پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے. انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر خواہ وہ جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں سے لبیک کہا، دھرتی کے بیٹوں کا خون کل بھی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھا اور آج بھی ہمارے جری سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں.میں یہ بات یقین سے کہتا ہوں کہ جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی، حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے. آرمی چیف نے کہا کہ یہ ایک لمبی اور مشکل جنگ تھی جس میں ہمارے جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج کے لیے قربان کردیا لیکن پاکستان کے دشمنوں کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہین ہونے دیا. انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان میں امن کی فضا قائم ہے اور آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بھی ہے جن کے لیے ہماری قربانیوں اور تعاون ایک مثال ہے. پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں اب اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دیں.انہوں نے کہا کہ آج کا پر امن اور بدلتا ہوا پاکستان دنیا کے لیے امن ترقی و رواداری کا پیامبر ہے، ایک پر امن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم پوری حکمت عملی سے ان منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں. دہشت گردی کے عفریت سے کامیابی سے لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، بے روزگاری، جہالت اور معاشی پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں.انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ایک روشن پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہماری دل مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنے بھائیوں کی تکلیفوں، مصیبتوں اور بڑھتی مشکلات کے باعث نہایت بے چین ہیں. آرمی چیف نے کہا کہ آج کا کشمیر ہندوتوا کی پیروکار ہندوستانی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار بن چکا ہے، ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، کشمیری خون ارزاں ہوچکا اور جنت نظیر ظلم کی آگ میں جل رہا ہے. میں آج آپ کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر، تکمیلِپاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک اس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہوجاتا.موجودہ ہندوستانی قیادت نے مذہبی جنونیت، تعصب، تنگ نظری اور طاقت کے زعم میں کشمیریوں کے حقوق پر جو حملہ کیا ہے وہ بلا شبہ ہمارے اور پوری عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بے بس عوام کی تکالیف اور آئے روز کی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں. آرمی چیف نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان، کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں. پاکستان ایک پر امن ملک ہے کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے، پاکستان کی بہادر عوام،افواج اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیا رہیں، ہم آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک اپنا فرض ادا کریں گے اور اس کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں. آرمی چیف نے کہا کہ آج جب خطے کے حالات کو دیکھا جائے تو جنگ اور بے چینی کے بادل بھی نظر آتے ہیں اور امن و سلامتی کی امید بھی مگر تمام حالات میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے، اس عمل میں بھی ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں شامل ہیں. 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں