تازہ ترین

کشمیری مٹ جائیں گے یا ہندوستانی فوج کو نکال باہر کرینگے ، فاروق حیدر

کشمیری-مٹ-جائیں-گے-یا-ہندوستانی-فوج-کو-نکال-باہر-کرینگے-،-فاروق-حیدر

مودی کشمیر کے معاملے پر غلطی کر بیٹھا ، حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی مسئلہ، سیمینار سے خطاب اسلام آباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیری صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے یا ہندوستانی فوج کو نکال باہر کرینگے ، مودی کشمیر کے معاملے پر غلطی کر بیٹھا ہے ، کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ جانا چاہتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں۔ ہندوستان نے اگر آزادکشمیر پر جارحیت کا سوچا تو اپنی رائفل لیکر چکوٹھی انتظار کرونگا۔گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کا حق ملنا چا ہئے ، ہم اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں ۔ افواج پاکستان نہ صرف ہندوستانی افواج کا مقابلہ کر سکتی ہیں بلکہ اسے شکست فاش دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان اخلاقی طور پر بہترین پوزیشن میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نیشنل لائبریری اسلام آباد کے زیر اہتمام کشمیر پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں دانشور حضرات نے مقالہ جات بھی پیش کئے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس آزادی یا موت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ، حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی حکومت پر اعتماد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں