تازہ ترین

کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منارہے ہیں

کشمیری-بھارتی-یوم-جمہوریہ-پر-یوم-سیاہ-منارہے-ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، ساری وادی چھاؤنی میں تبدیل ہوکر رہ گئی، جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ نام نہاد بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں ہوسکتا۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 70 سالوں سے کشمیریوں کا جینے مرنے کا حق چھین رکھا ہے، لاکھوں کشمیری جوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں