تازہ ترین

کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا:ابراہیم خان

کشمیریوں-پر-ہونیوالے-مظالم-کا-کوئی-نوٹس-نہیں-لے-رہا:ابراہیم-خان

پوری دنیا میں کورونا وائرس پر اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کا کسی نے نوٹس نہیں لیا شجاع آباد: پوری دنیا میں کورونا وائرس پر اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کا کسی نے نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے کشمیری زندہ درگور کردئیے گئے ہیں ،یہ بات ایم این اے محمد ابراہیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی مجرمانہ خاموشی اور ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے کورونا وائرس جیسے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں ، ظالم مودی کشمیریوں اور مسلمانوں کو انسانیت سوز ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیتے تو شاید آج اس موذی جراثیم کا شکار نہ ہوتے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں