اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی حکمرانوں کے تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مودی مقبوضہ کشمیرغیرقانونی طورپربھارت میں ضم کرکے ہضم نہیں کرسکتا،مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیرمیں 26 روزہ لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی صبح قریب لارہا ہے۔ مودی جتنا چاہے ظلم کرلے۔ کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔ بھارت کا ظلم کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے۔ انسانیت سوزمظالم پرایک دن مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا۔تاریخ مودی کو بے گناہوں کا خون بہانے والے سفاک قصائی کے طورپر یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ظلم نے دنیا کو انصاف پسندوں اورناانصافوں میں تقسیم کردیا ہے۔ مودی مقبوضہ کشمیرکوظلم اورغیرقانونی طورپربھارت میں ضم کرکے ہضم نہیں کرسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر بھارتی حکمرانوں کے تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ دوسری جانب دوسری جانب بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، 25 روز سے جاری کرفیو، نظام زندگی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کی بندش پر عالمی میڈیا بھی بول پڑا۔بی بی سی، سی این این، واشنگٹن ٹائم، وائس آف امریکا اور نیویارک ٹائمز سمیت دیگر کئی عالمی خبر رساں ادارے بھارتی فوج کے مظالم پر اشک بار نظر آئے اور اپنی رپورٹس میں مودی سرکار کے سب اچھا ہے کے راگ الاپنے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم سے پردہ اٹھا دیا، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نیا نہیں گھروں میں گھس کر گرفتار کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بجلی کے جھٹکے دیئے گئے اور الٹا لٹکایا گیا جب کہ ایک نوجوان نے بتایا کہ قابض بھارتی فوج نے اسے داڑھی سے پکڑ کر مارا اور زندہ جلانے کی کوشش کی۔امریکیاخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ اشاعت میں آبدیدہ باپ کی کہانی شائع کی ہے، جس کے معصوم بچے کو قابض بھارتی فورسزنے حراست میں لے لیا۔