تازہ ترین

کسانوں کے واجبات ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کسانوں-کے-واجبات-ادا-نہ-کرنیوالوں-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دینگے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا اجلاس سے خطاب چنیوٹ: شوگر ملز انتظامیہ کسانوں کے واجبات جلد سے جلد ادا کریں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،کسانوں کا استحصال ہر گزنہیں کرنے دیں گے ، یہ احکامات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز منیجرز کو جاری کیے ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یاسین ، سید منور بخاری، سیکرتڑی ڈی آر ٹی اے میڈم عروج کے علاوہ محکمہ خوراک ، زراعت ، لیبر ،پولیس و دیگر ڈیپارٹمنٹس ، مدینہ شوگر ملز ، رمضان شوگر ملز اور سفینہ شوگر ملز کے منیجرز اور کسان تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چودھر ی شاہد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 10فیصد رقبہ پر کماد کی فصل ابھی کھڑی ہے جو کہ جو کہ شوگر ملز کو سپلائی کی جائے گی اور اگلے سال کے لیے بطور بیج استعمال کی جا رہی ہے لہٰذا شوگر ملوں کو چلانے کے احکامات دئیے جائیں ، اس موقع پر ملزمنیجرز نے بتایا کہ کہ وہ کسانوں کو گنے کی 90 فیصد ادائیگی کر چکے ہیں باقی بھی جلد ہی کسانوں کو ادا کر دی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شوگر ملز انتظامیہ بذریعہ اسسٹنٹ کمشنرز پیمنٹ شیڈول مہیا کریں اور ملز بند ہونے کے 15دن بعد تک کسانوں کو 100فیصد واجبات ہر صورت ادا کریں تاکہ کاشتکار اپنی دیگرفصلوں کی کاشت کے اخراجات برداشت کر سکیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں