دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کروانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ اولمپکس میں شامل کرنے کی بِڈ کے لیے ورکنگ کمیٹی بنادی گئی ہے ، آئی سی سی کے چئیر مین گریگ بارکلے کا کہناہے کہ پوری دنیا میں کرکٹ کے شائقین موجود ہیں۔ خاص طور پر جنوبی ایشیا میں جہاں ہمارے 92 فیصد شائقین ہیں جبکہ خود امریکہ میں تین کروڑ کے قریب کرکٹ فینز ہیں اور تمام شائقین اپنے ہیروز کو اولمپک میڈل کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اولمپک گیمز میں کرکٹ کا اضافہ کرکٹ اور اولمپکس دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا ۔ ان کا کہناتھا کہ اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل رکنے سے فینز کو اطمینان ہوگا۔