تازہ ترین

کرونا کا خوف، آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟

کرونا-کا-خوف،-آسٹریلیا-میں-ٹی-20-ورلڈ-کپ-ہوگا-یا-نہیں؟

آسٹریلیا میں کرونا کیسز کم ہونے کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ميں پڑگيا، ایونٹ کے مستقبل پر کرکٹ کے بڑے 28 مئی کو سر جوڑ کر بيٹھيں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ نہ پائے، اکتوبر اور نومبر ميں ايونٹ کے انعقاد پر سواليہ نشان لگ گيا،  28 مئی کو آئی سی سی بورڈ ميٹنگ ميں صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا، جس ميں ٹورنامنٹ کو 2022ء میں منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش ہوگی۔ آئی سی سی ايونٹ کميٹی کے سربراہ کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے 3 آپشن زير غور ہیں۔ پہلا آپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ شيڈول کے مطابق ہو اور 14 دن قرنطينہ گزارنے والے تماشائيوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسرا آپشن: بغير تماشائيوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے۔ تيسرا آپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ کو 2022ء ميں منتقل کرديا جائے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے بڑے بڑے مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ آسٹريلوی کرکٹرز کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔ ڈيوڈ وارنر اور ايرون فنچ کا کہنا ہے کہ ايونٹ ملتوی کرنا پڑسکتا ہے، 16 ٹيموں کو يکجا کرنا آسان نہيں ہوگا ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ ایونٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں