تازہ ترین

کرونا وائرس نے پاکستانی اداکاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

کرونا-وائرس-نے-پاکستانی-اداکاروں-کو-بھی-لپیٹ-میں-لے-لیا

ٹی وی کی دو معروف اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ٹی وی کی دو سینئر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ندایاسر اور انکے شوہر یاسر اور بیٹی بھی کرونا کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ اداکارہ علیزے شاہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔ اسکے علاوہ گلوکار ابرارالحق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسکے علاوہ اداکار نویدرضا میں بھی کچھ روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں