تازہ ترین

کرونا وائرس، برطانیہ میں بھی ایک مریض دم توڑ گیا

کرونا-وائرس،-برطانیہ-میں-بھی-ایک-مریض-دم-توڑ-گیا

لندن: برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا جبکہ مریضوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 115 تک پہنچ گئی جبکہ آج جمعرات کے روز ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک 18 ہزار 38 شہریوں کے وائرس کی تشخیص  کےلیے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 115 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک روز قبل 34 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ آج 28 کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا پراسرار مہلک وائرس دنیا کے 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، اب تک دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی جبکہ 90 ہزار کے قریب لوگ متاثر بھی ہوئے۔چین کے بعد اٹلی اور ایران میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ اب تک امریکا میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 10 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں