تازہ ترین

کرونا سےمتعلق ٹک ٹاکرز کے ذریعے آگاہی ، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

کرونا-سےمتعلق-ٹک-ٹاکرز-کے-ذریعے-آگاہی-،-سوشل-میڈیا-پر-طوفان-برپا

کرونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کیلئے ٹک ٹاکرز کو مدعو کرنے پر تحریک انصاف حکومت تنقید کی زد میں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا جس کا مقصد کرونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی دینا تھا۔۔ https://twitter.com/azharkhn4/status/1268493413458022401 اس پر سوشل میڈیا پر کافی لے دے ہوئی، سوشل میڈیا صارفین بالخصوص مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کے ساتھ ساتھ طنز کا بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اب ہمیں آگاہی ٹک ٹاک سٹارز دیں گے؟ سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کو فحاشی کا اڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ کرونا پر آگاہی سنی لیون، نرگس اور دیدار سے کروالیں۔۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جس ملک میں ڈاکٹرز کی بجائے ٹک ٹاک سٹارز کو بلا کر کورونا کا علاج پوچھا جائے۔۔اس ملک کے عوام کے ساتھ ہمدردی ہی کی جا سکتی ہے۔ میری ہمدردیاں پوری قوم کے ساتھ ہیں۔۔بدقسمتی سے نااہلوں کو ہمارے سر پر بٹھا دیا گیا۔۔ https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1268548444878143497 ن لیگ ، پی پی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی تنقید پر ٹک ٹاک سٹارز کو مدعو کرنے کے حامی بھی پیچھے نہ رہے ۔ ان کا کہنا تھا جتنے بھی ٹک ٹاک سٹارز گورنر ہاؤس آئے ہیں سب کے فالورز ملین میں ہیں اور لوگ انکی ویڈیوز دیکھتے ہیں، اگر یہ لوگ کرونا وائرس سے متعلق اپنے انداز سے آگاہی دیں گے تو لوگ انکی باتوں پر ضرور کان دھریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں