تازہ ترین

کرتار پور راہداری منصوبہ سپہ سالار کی سوچ کاعکاس ہے ، ظفر بختاوری

کرتار-پور-راہداری-منصوبہ-سپہ-سالار-کی-سوچ-کاعکاس-ہے-،-ظفر-بختاوری

امید ہے کرتار پور میں جلد ایئر پو رٹ بنے گا ، دورہ کے موقع پر سکھ رہنما ئوں سے گفتگو اسلام آ باد : کرتار پور راہداری منصو بہ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گہری سوچ اور فکر کی عکاسی کرتا ہے جسے وزیراعظم عمران خان نے حقیقت کا رنگ دیا ہے ۔ کرتار پور راہداری کی بدولت پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کلچرل فورم کے چیئرمین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری نے سکھ رہنما ئوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید کہ آئندہ چند سالوں میں کرتار پور میں ایک ایئرپورٹ بنے گا اور دنیا بھر کے سکھ حضرات ڈائریکٹ فلائٹ کے ذریعے یہاں آیا کریں گے ۔ظفر بختاوری نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر کے وفد کے ہمراہ کرتارپور گردوارہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر دربار صاحب کے سربراہ گوبند سنگھ اور ممبر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے بر یفنگ دی اور کہا کہ سکھ مذہب امن، بھائی چار ے کا درس دیتا ہے ۔ وفد میں ظفر بختاوری کے علاوہ اسلم کھوکھر ،خالد محمود ،چو د ھری نثار مرزا،مشرف جنجوعہ ، جمشید مغل چودھری ندیم الدین، ملک ربنواز ،شیخ اویس، شیخ عبدالوحید ،ناصر چودھری، ظریف احمد خان ،سید حیدر اسد ،فرقان مرتضیٰ ،چو دھری جاوید اقبال، چو د ھری طاہر محمود ،چو د ھری محمد علی، ملک محسن خالد ،راجہ امتیاز عباسی، ملک حسیب خالد ،فاروق بٹ ،ضیا خالد چو د ھری ، افضل بٹ اور ناصر میر شامل تھے ، اس موقع پر نذ یر مہر ، عبدالرؤف بھلی اور پیر ارشد علی بھی مو جود تھے ۔Volume 0% 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں