تازہ ترین

کراچی :لانڈھی میں ٹریفک حادثہ ،3افراد جاں بحق

کراچی-:لانڈھی-میں-ٹریفک-حادثہ-،3افراد-جاں-بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور بس میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، بس بے قابو ہو کر   موٹرسائیکل سے ٹکراتے ہوئے ایک دکان میں جاگھسی ،  حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ادارے کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے اور بس کے ڈرائیور سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں