تازہ ترین

کراچی کیلئے خوشخبری، وزیر اعظم گرین لائن بس سروس کا افتتاح آج کرینگے

کراچی-کیلئے-خوشخبری،-وزیر-اعظم-گرین-لائن-بس-سروس-کا-افتتاح-آج-کرینگے

 کراچی میں رہنے والوں کا جدید سفری سہولت کیلئے انتظار ختم ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان گرین لائن بس سروس کا افتتاح آج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کرنے کیلئے کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج گرین لائن بس سروس کے ٹرائل آپریشن کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی والوں کو سستی سفری سہولت ملے گی۔گرین لائن بس سروس کا ٹرائل 14روز تک ہوگا۔ 25دسمبر سے کراچی میں بسوں کا کمرشل آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز آئندہ برس 10 جنوری سے ہوگا۔ شہرِ قائد میں جدید ترین گرین لائن بس سروس کا کم سے کم کرایہ 15 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 55روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ 80 جدید بسوں میں یومیہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد سفر کرسکیں گے۔ ہر بس کی لمبائی 18 میٹر ہوگی۔ گرین لائن بس سروس کے تحت بس کے اندر ڈرائیور کیلئے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے۔ مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ بس میں معذور افراد کیلئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔ سفر کے دوران مسافر وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں