عوام الناس کی فلاح و بہبود کی غرض سے کراچی نفسیاتی اسپتال کی جانب سے ایک فری میڈیکل کیمپ گزشتہ روز صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک میٹروول بلاک 5 میں کراچی نفسیاتی اسپتال کے بیرونی کارکن سلیم علی ڈینا کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا کراچی : جس کا بنیادی مقصد عوام کے دماغی امراض اور ان کے علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ ماہر فزیا لوجسٹ نے اس میڈیکل کیمپ میں ذہنی مریضوں کا مفت چیک اپ کیااور ادویات فراہم کیں ۔ کیمپ کا افتتاح تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر احمد قریشی اورسعید احمد آفریدی نے کیا۔